مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ نیوز چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمن کے انصار اللہ کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے: ہم شام کے صوبہ حلب پر صیہونی حکومت کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں جس میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
اس بیان میں کہا گیا ہے: شام پر حملوں کا تسلسل غزہ میں صہیونی دشمن کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کے ساتھ جاری ہے جوکہ اس قاتل رجیم کی سفاکیت کی نشانی ہے۔
انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے بیان میں کہا گیا ہے: امریکہ فلسطین اور خطے کے ممالک کے خلاف نہایت بے شرمی سے اسرائیل کے وحشیانہ جرائم اور جنگی جارحیت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
انصار اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے: ہم شام کے موقف اور اس کی استقامت کی تعریف کرتے ہیں اور اس کے صیہونی رجیم کے حملوں کا جواب دینے کے حق کی حمایت کرتے ہیں۔
یمن کے انصار اللہ نے کہا: ہم دنیا کے تمام آزاد لوگوں سے کہتے ہیں کہ وہ شام اور فلسطین کے ساتھ اس وقت تک یکجہتی کا اظہار کریں جب تک کہ ان پر صیہونی امریکی حملے بند نہ ہوں۔