اجراء کی تاریخ: 2 جون 2024 - 10:22

تہران کی مقامی فٹ بال کلب پرسپولیس نے خلیج فارس پرو لیگ فٹ بال چمپئن شپ جیت لی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی معروف فٹ بال کلب پرسپولیس نے ملک کا اہم فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔

کل رات کھیلے گئے میچ میں جارجیا سے تعلق رکھنے والے فٹ بالر گویلسیانی نے میچ کے 86 ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

پرسپولیس کی روایتی حریف استقلال نے ایک پوائنٹ کی کمی کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ کل رات استقلال نے مدمقابل ٹیم پیکان کے خلاف اپنا میچ 0۔2 سے جیت لیا تاہم یہ جیت دونوں کے درمیان فاصلے کو کم نہیں کرسکی۔

پرسپولیس نے مجموعی طور پر نویں مرتبہ خلیج فارس فٹ بال چمپئن شپ جیت لی ہے۔