ایرانی میراتھن رنر پریسا عرب نے عراق کے شہر بصرہ میں منعقدہ پانچویں ایشین ایتھلیٹک چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔⁷

مہر نیوز کے مطابق، ایرانی میراتھن رنر پریسا عرب نے عراق کے شہر بصرہ میں منعقدہ پانچویں ایشین ایتھلیٹک چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔ایران کی ایتھلیٹ نے کھیلوں کے ایونٹ میں خواتین کے 5000 میٹر کے فائنل میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے 16:37.84 کے شاندار وقت میں ریس مکمل کی جب کہ عراق سے ان کی حریف خواتین ایتھلیٹس دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔

ایرانی خاتون ایتھلیٹ نے اس سے قبل ٹورنامنٹ میں، 10000 میٹر کے ریس ایونٹ میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔

 میزبان ملک عراق کے ساتھ ساتھ دیگر تیرہ ممالک کویت، قطر، سعودی عرب، عمان، بحرین، متحدہ عرب امارات، لبنان، اردن، فلسطین، یمن، شام اور ایران نے چار روزہ ٹورنامنٹ کے 48 مقابلوں میں حصہ لیا۔ 

مردوں اور خواتین کے لئے پانچویں ویسٹ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا آغاز 29 مئی 2024 کو عراق کی اسپورٹس سٹی بصرہ میں ہوا