فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہزاروں شہریوں نے غزہ میں اسرائیلی مظالم اور وحشیانہ جرائم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔

مہر نیوز کے مطابق فرانس کے ہزاروں شہریوں نے ملک کے دارالحکومت پیرس کی سڑکوں پر مظاہرے کرکے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی نسل کشی کے خلاف صیہونی رجیم کی مذمت کی۔

مظاہرین نے اسرائیلی جارحیت کی حمایت پر یورپی حکمرانوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔