مہر خبررساں ایجنسی نے صہیونی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ طوفان الاقصی کو آٹھ مہینے گزرنے کے باوجود صہیونی فوج کو فلسطینی مجاہدین کے مقابلے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
عبرانی اخبار خدشوت بزمان نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ فلسطینی مقاومتی جوانوں کے ساتھ غزہ کے مختلف علاقوں میں تصادم اور جھڑپوں کے دوران مزید کئی صہیونی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
صہیونی فوج نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں مجاہدین کی جانب سے شدید مزاحمت کی جارہی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صہیونی فوج کے تین سپاہی ہلاک اور دس زخمی ہوگئے ہیں۔
اخبار کے مطابق زخمیوں میں سے پانچ کی حالت نہایت نازک ہے۔
بعض صہیونی ذرائع نے کہا ہے کہ تصادم کے دوران کئی صہیونی فوجی لاپتہ ہوگئے ہیں۔