مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کے کابل میں سفیر حسن کاظمی قمی نے کہا ہے کہ رواں آبی سال میں ایران کی آبی سفارت کاری کے فریم ورک میں ہونے والی مشاورت اور معاہدوں کے بعد افغانستان 300 ملین کیوبک میٹر سے زائد پانی اسلامی جمہوریہ ایران کو فراہم کرے گا۔
کاظمی قومی نے مزید کہا کہ پچھلے سال طالبان کی جانب سے اصلاحی اقدامات کیے گئے جن کی وجہ سے پانی کی جتنی مقدار ایران پہنچی وہ کارآمد تھیں۔
افغان امور کے لئے صدر کے خصوصی نمائندے نے مزید کہا کہ کمال خان ڈیم کی نامناسب مرمت کی وجہ سے پانی کا کچھ حصہ ایک بار پھر "گودزرہ" کے شورہ زار کی طرف موڑ دیا گیا جس سے ایران کے آبی حقوق کے حصے کی فراہمی رک گئی۔
انہوں نے تصدیق کی: طالبان کے دو دیگر اقدامات کے نتیجے میں ایران کو 300 ملین کیوبک میٹر سے زیادہ پانی فراہم کیا گیا۔
واضح رہے کہ ایران اور افغانستان کی حکومتوں کے درمیان 1972 میں ہونے والے معاہدے کے مطابق افغان فریق کو ہر سال دریائے ہرمند سے ایران کے صوبہ سیستان کو 820 ملین کیوبک میٹر پانی چھوڑنا ہوگا۔ طالبان حکام نے بھی بارہا یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اس معاہدے کی شرائط پر قائم ہیں اور اس پر ضرور عمل درآمد کریں گے۔