ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے فضائیہ کے جوانوں کی تہران کی ملٹری ​​ایئر بیس میں فوجی اعزاز کے ساتھ تشییع جنازہ کی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، تہران کی ملٹری ائیربیس میں شہید بریگیڈیئر سید طاہر مصطفوی، بریگیڈیئر محسن دریانوش اور لیفٹیننٹ کرنل بہروز قدیمی کے اہل خانہ، فضائیہ کے کمانڈروں اور دیگر اعلی فوجی حکام  کی موجودگی میں تشییع کی گئی۔

شہید مصطفوی کو بہشت زہرا، شہید دریانوش کو نجف آباد جب کہ شہید قدیمی کو ابھر میں سپرد خاک کیا جائے گا۔