مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھی شہداء کی تشییع جنازہ تہران میں شروع ہوگئی ہے۔
تہران یونیورسٹی میں رہبر معظم کی اقتدا میں نماز جنازہ ادا کی گئی جس کے بعد انقلاب اسکوائر سے آزادی اسکوائر تک تشییع کی جائے گی۔
شہداء کی نماز جنازہ ادا کرنے کے لئے رہبر معظم انقلاب کی آمد کا وقت نزدیک ہوتے ہی اعلی مزاحمتی حکام کی بھرپور موجودگی دکھائی دے رہی ہے جن میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور لبنان کی حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم شامل ہیں۔