چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کے ایرانی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ بھی ساتھ تھے، بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو نے ایرانی قونصل جنرل حسن نورین سے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت ہونے پر اظہار افسوس کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے نقل کیاہے کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کے ایرانی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ بھی ساتھ تھے، بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو نے ایرانی قونصل جنرل حسن نورین سے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت ہونے پر اظہار افسوس کیا۔

بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کے شہید ہونے پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ 

چیئرمین پی پی اور انکی بہن نے قیمتی زندگیوں کے نقصان پر ایران کے عوام سے اظہار رنج و غم کیا۔ 

بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے ابراہیم رئیسی اور امیر عبداللہیان کو متحرک کردار اور گراں قدر خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایران میں ہونے والے ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی زندگیوں کے زیاں پر دلی طور پر صدمہ ہوا۔

انکا کہنا تھا کہ صدر ابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ امیر عبداللہیان سے متعدد مثبت ملاقاتوں میں ایک قلبی تعلق قائم ہوا۔ 

چیئرمین پی پی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کے عوام ایران کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔