مہر خبررساں ایجنسی نے بغداد الیوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراقی ذرائع کے مطابق اس ملک کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی ایران کے صدر شہید رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے تہران جائیں گے۔
آیت اللہ رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت کے بعد متعدد علاقائی اور عالمی حکام نے تعزیتی پیغامات ارسال کئے اور عراق سمیت بعض ممالک میں عمومی سوگ کا اعلان کیا گیا۔