عمان کے سلطان نے رہبر معظم انقلاب کے نام ایک پیغام میں آیت اللہ رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عمان کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ عمان کے سلطان "ہیثم بن طارق" نے اپنے ایک پیغام میں آیت اللہ رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر رہبر معظم انقلاب سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اب تک خطے اور دنیا کے کئی ممالک کے سربراہان نے ایرانی صدر رئیسی اور ساتھیوں کی فضائی حادثے میں شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔