لبنان کی حزب اللہ نے ایک نئی کارروائی میں مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

مہر نیوز نے العالم کے حوالے سے خبر دی ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے صیہونی فوج کے ٹھکانوں کو جدید میزائلوں سے براہ راست نشانہ بنایا ہے۔

عبرانی ذرائع نے بتایا کہ جنوبی لبنان سے مقبوضہ الجلیل اور گولان کے علاقوں پر 80 راکٹ داغے گئے۔

اس سے قبل صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 14 نے بھی الجلیل پر راکٹ حملے کے نتیجے میں 2 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ۔

مذکورہ ذرائع کے مطابق حزب اللہ نے پہلی بار "S5" قسم کے فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل سے لیس ڈرون کو شمالی مقبوضہ فلسطین کے علاقے المطلہ کے اسرائیلی ٹھکانوں کے خلاف استعمال کیا۔

حزب اللہ نے بھی ایک بیان کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ اس نے جل الدیر کے صیہونی جاسوسی مرکز کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔