بھارت میں الیکشن کے دوران جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی مخالف رہنماوں نے وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے ان کو جمہوریت کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں پارلیمانی انتخابات ہورہے ہیں۔ مختلف سیاسی جماعتیں زور و شور کے ساتھ انتخابی مہم چلارہی ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ساحلی شہر ممبئی میں بڑے انتخابی جلسے کے دوران اپوزیشن رہنماؤں نے وزیراعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیا۔

رہنماؤں نے وزیراعظم پر بھارتی ریاستوں کے درمیان امتیازی سلوک کا الزام لگایا اور کہا کہ جب کووڈ کے دوران شمالی ہندوستانیوں کے لیے ٹرینیں مانگی گئیں تو وہ نہیں دے رہے تھے۔ جس کی وجہ سے یہاں لوگوں کی بھیڑ بڑھ گئی تھی۔ لیکن اسے یوپی-بہار بھیج دیا گیا۔

دوسری طرف این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے الزام لگایا کہ جمہوریت کو مودی سے خطرہ ہے اور وہ آئین کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو مودی کے نظریات پر یقین نہیں رکھتے، وہ انہیں جیل بھیج دیتے ہیں۔ مودی نے اپوزیشن پارٹی کے کئی لیڈروں کو جیل میں ڈال دیا ہے۔