صیہونی ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں قابض فوج کے ٹھکانوں پر حزب اللہ کے نئے حملوں کی تصدیق کی ہے۔

مہر نیوز کی رپورٹ کے مطابق، خبررساں ذرائع نے المنار کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے میزائل حملوں کے بعد مقبوضہ فلسطین کے شمال میں خطرے کے سائرن کی آوازیں سنی گئیں۔

ان ذرائع کے مطابق جنوبی لبنان سے شمالی مقبوضہ فلسطین کے علاقے بالائی الجلیلی پر کئی اینٹی آرمر میزائل داغے گئے۔

ادھر صیہونی ذرائع نے نشاندہی کی کہ حزب اللہ کے دو تباہ کن میزائل مقبوضہ فلسطین کے علاقے ادمیت میں گرے۔
رپورٹس کےمطابق  صیہونی بستی یعرا ​​کو بھی میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

صیہونی ذرائع کے مطابق ایک اینٹی آرمر میزائل نے بالائی الجلیل کے علاقے المطلہ میں دو عمارتوں کو نشانہ بنایا۔