مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ مصری وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے وزیر خارجہ سامح شکری اور ان کے امریکی ہم منصب انتھونی بلنکن کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک بات چیت سے آگاہ کیا ہے۔
مصری وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق، وزیر خارجہ سامح شکری نے رفح پر اسرائیل کی فوجی جارحیت کے نتائج پر اپنے امریکی ہم منصب سے تبادلہ خیال۔ شکری نے غزہ کی پٹی بالخصوص رفح کے علاقے میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے جاری رہنے کے سیکورٹی خطرات پر زور دیا۔
انہوں نے ایک بار پھر اپنے امریکی ہم منصب کو مخاطب کرتے ہوئے ایک میلیون چار لاکھ فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے رفح کراسنگ پر حملے کے سنگین نتائج سے آگاہ کیا۔
مصر کی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے غزہ کی پٹی کی گزرگاہوں کو کھولنے اور انسانی امداد کے داخلے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ وہاں کے باشندوں کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔