مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آزاد جموں و کشمیر میں بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف لانگ مارچ کے دوران میرپور میں حالات کشیدہ ہوگئے۔ میرپور میں اسلام گڑھ کے مقام پر پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل فائر اور فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے دوران فائرنگ سے ایس ایچ او تھانہ اسلام گڑھ سینے میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔