عبرانی ذرائع نے گذشتہ ماہ میں مقبوضہ علاقوں کے شمال پر لبنان کی حزب اللہ کی کارروائیوں میں 36 فوجیوں اور صہیونی آبادکاروں کے ہلاک اور زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز ویب سائٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی فوج کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ماہ میں شمالی سرحدوں پر حزب اللہ کے حملوں میں 3 اسرائیلی فوجی اور آباد کار ہلاک جب کہ 33 زخمی ہوگئے تھے۔

صہیونی فوج نے سرکاری طور پر تصدیق کی ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شمال میں المطلہ قصبے پر حزب اللہ کے ڈرون حملے میں تین اسرائیلی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

واضح رہے کہ طوفان الاقصی آپریشن کے بعد صیہونی رجیم نے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ حملوں کے ساتھ لبنان کے بعض سرحدی علاقوں پر بھی جارحیت کی جس کے جواب میں لبنان کی حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال علاقوں پر حملوں کا آغاز کر دیا جس کے نتیجے میں صیہونی آبادکار قصبے سے فرار ہوگئے اور متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔