غزہ جنگ بندی معاہدے کی کوششوں کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، حماس نے جنگ بندی معاہدے کی تجاویز منظور کرلیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تجاویز اور معاہدے کی تفصیل ابھی نہیں بتائی گئی۔

حماس نے کہا ہے کہ معاہدے کی تجاویز منظور کرنے کا قطری اور مصری ثالث کاروں کو بتا دیا ہے۔

اسماعیل ہنیہ نے قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی اور مصری وزیر برائے انٹیلی جنس عباس کامل کو ٹیلی فون کر کے جنگ بندی معاہدے کی تجاویز منظور کرنے سے آگاہ کیا۔