مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حوزہ علمیہ جامعہ العروة الوثقیٰ لاہور پاکستان میں میڈیکل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
علامہ سید جواد نقوی، علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، سید کشف احمد سمیت علمائے کرام اور طبی ماہرین نے شرکت کی۔ کانفرنس کی صدارت تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کی۔ جسٹس(ر) نذیر احمد غازی، پروفیسر یونیورسٹی آف ایجوکیشن ڈاکٹر محمد شہباز منج، عبدالرشید توخئی، پروفیسر ڈاکٹر فرحان نوید یوسف، ڈاکٹر علی اکبر الازھری شریک ہوئے۔ ڈاکٹر علی وقار قادری، شریف زادہ ڈاکٹر طارق، مولانا محمد عاصم مخدوم، علامہ اصغر عارف چشتی نے بھی شرکت کی۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد انور، پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل، پروفیسر ڈاکٹر ندیم بن نصرت، شہزاد علی خان، ڈاکٹر علی عمران زیدی، ڈاکٹر عفان قیصر و دیگر طبی ماہرین بھی موجود تھے۔ علامہ سید جواد نقوی نے کہا اعضا کی پیوند کاری تمام مسالک کے نزدیک جائز ہے، مذہب کبھی بھی میڈیکل اور انجینئرنگ کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی بچانے کیلئے اگر کسی کے اعضاء کام آ سکتے ہیں تو اس سے بڑی کوئی عبادت نہیں، جسمانی اعضا کی پیوند کاری کی تمام مسالک کے آئمہ نے واضح اجازت دی ہے۔