وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے تہران اور اسلام آباد کا میکنزم مضبوط ہو گیا ہے۔

مہر نیوز کے مطابق، وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں ایران اور پاکستان کے درمیان دہشت گردی کے خلاف جنگ کے موجودہ میکانزم کی اہمیت پر زور دیا۔ 

انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ حالیہ مہینوں میں تہران اور اسلام آباد کے درمیان انسداد دہشت گردی تعاون کے عمل کو تقویت ملی ہے، مزید کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ سرحدوں کو محفوظ بنانے اور سرحدی علاقوں میں امن، سلامتی اور خوشحالی کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ممالک کی سرحدوں کو دوستی، امن اور خوشحالی کی سرحدیں سمجھتا ہے اور فریقین دہشت گردی سے پاک سرحدیں چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی جارحیت اور غزہ میں انسانی تباہی نے پوری دنیا بالخصوص پاکستان کے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔