مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے تہران میں شام کی وزارت خارجہ کے اہلکار کی عیادت کی جو دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے پر صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ میزائل حملے کے دوران شدید زخمی ہوگئے تھے اور علاج کے لیے تہران منتقل کیا گیا ہے۔
انہوں شامی سفارت کار کی خدمات کو سراہتے ہوئے اللہ تعالی سے ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔
واضح رہے کہ دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر صیہونی حکومت کے میزائل حملے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے دورہ دمشق کے دوران اپنے شامی ہم منصب فیصل مقداد کے ہمراہ اس سفارت کار سے ملاقات کی۔