افغانستان کے صوبہ ہرات میں مسجد پر دہشت گرد حملے میں 6 نمازی شہید ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے صوبہ ہرات میں ایک مسجد پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذرہ شہر کے نواحی علاقے اندیشہ میں مسجد امام زمان علیہ السلام پر نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 6 نمازی شہید ہوگئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے نماز مغربین کے دوران مسجد پر حملہ کیا۔ مسجد کے امام جماعت سمیت 6 افراد شہید ہوگئے ہیں جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے جبکہ کئی نمازی زخمی ہوگئے ہیں۔

افغان حکمران جماعت طالبان کی طرف سے اب تک دہشت گرد حملے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

دوسری طرف کسی گروہ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔