مہر نیوز کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ریاض میں کہا: سعودی عرب اور امریکہ مل کر باہمی معاہدوں کے حوالے سے جو اقدامات کر رہے ہیں، میرے خیال میں وہ ممکنہ طور پر تکمیل کے بہت قریب ہیں۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے دورے کے موقع پر کیا۔
سعودی پریس ایجنسی نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ملاقات کی، جہاں انہوں نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کے طریقوں کا جائزہ لیا۔