مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ صہیونی فوج کے جنرل اسحاق برک نے رفح پر حملے کو غیر موثر اور بے سود قرار دیا۔
انہوں نے کہا: اسرائیل کو غزہ جنگ کے خاتمے کا اعلان کرنا چاہیے۔ ہم نے اپنی افواج کو وہاں سے نکال لیا ہے اور کوئی ایسی طاقت موجود نہیں ہے جو انہیں مکمل طور پر تباہ کر سکے۔
اس صہیونی جنرل نے رفح پر حملے کے بارے میں کہا: رفح پر حملہ بے سود ہے، ہم جنگ ہار چکے ہیں۔
دوسری جانب صہیونی روزنامہ یدیعوت احرنوت نے لکھا: ممکن ہے کہ فوج اور سیکورٹی اداروں کے تقریباً آٹھ اعلیٰ عہدے دار غزہ جنگ میں شکست کی وجہ سے استعفی دے دیں، جن میں شباک کے سربراہ رونین بار بھی شامل ہیں۔