ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی اہلیہ نے پیر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز کا دورہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی اہلیہ نے پیر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز کا دورہ کیا۔ دفتر خارجہ پاکستان کے مطابق ایرانی صدر کی اہلیہ نے طلباء اور اساتذہ سے بات چیت کی۔ اس موقع پر انہیں اعزازی ڈگری بھی دی گئی۔

علم الہدیٰ نے اپنی کتاب “دی آرٹ آف فیمینائن لائف” کے انگریزی ورژن کا اجراء بھی کیا جو اپنی بصیرت اور نقطہ نظر سے علمی گفتگو کو تقویت بخشتی ہے۔ انہوں نے اسلام میں بیان کردہ خواتین کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق، جمیلہ علم الہدیٰ نے اسلام آباد کی نمل یونیورسٹی کے دورے کے دوران اپنی کتاب "The Art of feminine living" کے انگریزی ورژن کی نقاب کشائی کی جو ان کے نقطہ نظر اور خیالات کی روشنی میں علمی ڈسکورس کو تقویت بخشتی ہے۔ انہوں نے اسلام میں بیان کردہ خواتین کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی۔

اس دورے کے موقع پر انہیں اعزازی ڈگری سے نوازا گیا۔