ایرانی آرمی کے اعلی افسر میہن دوست نے کہا کہ صوبے کے مشرقی علاقے میں کوئی مشکوک چیز فضا میں دیکھی گئی جس کے بعد دفاعی سسٹم نے اس پر فائرنگ کردی۔

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، صوبہ اصفہان کے نواحی علاقوں میں علی الصبح 4 بجے کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

باخبر ذرائع نے مہر نیوز کو بتایا کہ اصفہان کی فضاوں میں مشکوک اشیاء نمودار ہونے پر دفاعی سسٹم کی جانب سے فائرنگ کے بعد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

ذرائع نے کہا کہ تاحال ان مشکوک اشیاء کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں ہیں۔

دوسری طرف تبریز میں بھی فضا میں مشکوک چیز دیکھنے کے بعد دفاعی سسٹم کی جانب سے فائرنگ کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

واقعے میں کسی قسم کو نقصان نہیں ہوا ہے۔

مزید اپڈیٹ جاری ہے...