مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہدائے الاقصیٰ بریگیڈ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ طوفان الاقصیٰ کی طرز پر فلسطینی سرزمین اور مقدسات کے دفاع میں نئی عسکری کاروائیاں کی جائیں گی اور صیہونی فوجی مراکز پر حملے تیز کر دئے جائیں گے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے: ہم اپنی پوری قوم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سڑکوں پر آجائے، اپنے ہم وطنوں کی مدد کرے اور صیہونی آباد کاروں کے حملوں کا بھرپور جواب دے۔
شہدائے الاقصیٰ بریگیڈ کے بیان میم مزید کہا گیا ہے کہ ان کے مجاہدین نے فلسطینی قوم پر صیہونی آباد کاروں کے حملوں کے جواب میں قابض فوج کے مرکز حوارہ اور جبل جرزم کے خلاف دو شوٹنگ آپریشن کئے ہیں۔