مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی اخبار ہارٹز نے کہا ہے کہ صہیونی فورسز کی جانب سے بین الاقوامی امدادی تنظیم کے کارکنوں پر حملے کے بارے میں بیانات قابل اعتبار نہیں ہیں۔
اخبار نے کہا ہے کہ امدادی تنظیم کی گاڑی پر مونو گرام اور سفید جھنڈا ہونے کے باوجود جان بوجھ کر حملہ کیا گیا۔
اخبار نے مزید کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے چار نہتے فلسطینیوں کو میزائل حملہ کرکے شہید کردیا اس طرح اب تک مجموعی طور پر 32490 فلسطینی اسرائیلی حملوں میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اتنی بڑی تعداد کے بارے میں اسرائیلی کا دعوی کیسے صحیح ہوسکتا ہے جو کہتی ہے کہ فلسطینیوں کو قانون کے مطابق قتل کیا گیا ہے۔ کیا اب بھی ان کے جھوٹ پر اعتبار کیا جاسکتا ہے؟
یاد رہے کہ صہیونی فورسز نے تازہ ترین جنایت میں غذا تقسیم کرنے والی عالمی تنظیم کے کارکنوں پر حملہ کیا تھا۔ یہ تنظیم غزہ کی پٹی میں بین الاقوامی اداروں کی جانب سے ملنے والی امداد اور غذائی اشیاء تقسیم کرنے کی ذمہ داری رکھتی ہے۔