مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے آج مراجع عظام آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی، جوادی آملی، نوری ہمدانی، شبیری زنجانی اور جعفر سبحانی سے الگ الگ ٹیلی فونک گفتگو میں رمضان المبارک کی آمد اور نئے ایرانی سال کے آغاز پر مبارکباد پیش کی۔
مراجع عظام نے نئے سال کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے عوامی حکومت کی خدمات اور کوششوں کو سراہا اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ حکومت کو عوام کی مزید خدمت کرنے، لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے کوششں کرنے اور اسلامی انقلاب کے اہداف کے حصول کی توفیق عطا کرے۔