مہر خبررساں ایجنسی نے اسلام ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ مجلس وحدت مسلمین کے علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔ علامہ راجا ناصر عباس نے سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ واضح رہے کہ 2 اپریل کو ہونے والے سینیٹ کے انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز ہے۔ کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 19 مارچ تک مکمل کی جائے گی جبکہ 21 مارچ کو کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی اور 25 مارچ تک ٹربیونل کی جانب سے اپیلوں پر فیصلے کیے جائیں گے۔
اجراء کی تاریخ: 16 مارچ 2024 - 15:43
کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 19 مارچ تک مکمل کی جائے گی جبکہ 21 مارچ کو کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی اور 25 مارچ تک ٹربیونل کیجانب سے اپیلوں پر فیصلے کیے جائیں گے۔