مہر خبررساں ایجنسی، دینی ڈیسک؛ روزہ صحیح ہونے کی ایک شرط یہ ہے کہ روزہ انسان کی صحت کے لئے مضر نہ ہو۔ چنانچہ اگر کسی بیماری کی وجہ سے دوائی استعمال کرتے ہیں تو اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں اور ڈاکٹر کی تجویز کے مطابق دوائی کے بارے میں فیصلہ کریں۔
فوڈ اینڈ ڈرگ آرگنائزیشن کی ڈائریکٹر جنرل زہرا جہانگرد نے کہا کہ روزہ دار اپنی جسمانی کیفیت کے مطابق ڈاکٹر سے رابطہ کرکے تجاویز پر عمل کریں۔
مخصوصا دائمی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو چاہئے کہ دوائیوں اور طریقہ استعمال کے بارے میں کسی قسم کی تبدیلی کے لئے اپنے ذاتی معالج سے رابطہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ موسمی اور قلیل المدت بیماریوں میں مبتلا ہونے کی صورت جسم میں توانائی کی ضروری مقدار کو بحال رکھیں اور سحر اور افطار کے وقت حسب ضرورت مائع استعمال کریں۔
انہوں نے خواتین کو تاکید کی کہ روزے کی خاطر مانع حمل اور ماہواری کی دوائیاں کھانے سے پرہیز کریں کیونکہ ان کی وجہ سے فالج اور دماغی بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں۔