اسلامی جمہوریہ یران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی اپنے ایک پیغام میں آصف علی زرداری کو پاکستان کے نئے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ یران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے جناب آصف علی زرداری کو دوست اور برادر ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمیشہ کی طرح پاکستان کے ساتھ تعلقات میں توسیع کا عزم رکھتا ہے۔