مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ہندوستانی سفارتخانے نے مقبوضہ فلسطین کے سرحدی علاقوں میں رہنے والے ہندوستانیوں کو انتباہ جاری کیا تھا جس کے ایک روز بعد شمالی علاقے ہونین پر میزائل حملے میں ایک ہندوستانی ہلاک جب کہ دو زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی حکام نے الزام لگایا ہے کہ یہ حملے لبنانی حزب اللہ نے کیے ہیں۔
واضح رہے کہ حزب اللہ غزہ کے عوام اور فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے 8 اکتوبر سے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں قائم صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر حملے کر رہی ہے۔