مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چین کے روزنامہ "وین ہوئی" کے بیورو چیف اور نامہ نگار ژیو کانگ نے ایرانی میڈیا ایکسپو میں شرکت کے دوران مہر خبررساں ایجنسی کے بوتھ کا دورہ کرتے ہوئے غزہ کی پٹی میں انسانی بحران کی میڈیا کوریج کے حوالے سے مغربی ذرائع ابلاغ کے منافقانہ طرزعمل اور دوغلی پالیسی پر شدید تنقید کی۔
انہوں نے مشرق وسطیٰ میں امن و سلامتی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے مختلف ممالک کے ساتھ کسی بھی تعاون کے لیے چینی حکومت کی حمایت پر بھی زور دیا۔
ژیو کانگ نے ایرانی میڈیا نمائش کے ماحول کو انتہائی مثبت، موثر اور حوصلہ افزاء قرار دیا۔