مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ غزہ کے مرکزی اورنواحی علاقوں میں اسرائیلی فورسز کے حملے جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق غزہ کے جنوبی اور مرکزی علاقوں میں اسرائیلی فوج نے بھاری ٹینکوں اور بکتربند گاڑیوں کی مدد سے حملہ کیا ہے۔ شہر کی سڑکوں پر مجاہدین اور حملہ آور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان کئی مقامات پر جھڑپوں کی بھی اطلاعات موصول ہوگئی ہیں۔
دراین اثناء غرب اردن سے موصولہ اطلاعات کے طمابق النصاریہ قصبے پر صہیونی فورسز نے حملہ کرکے گھر گھر تلاشی اور کئی بے گناہ فلسطینی جوانوں کو گرفتار کرلیا۔
نابلس میں بھی صہیونی فورسز کے حملے کی وجہ سے عوامی املاک اور رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔