چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے امریکی سفیر ڈیوڈ بلوم کی ملاقات ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور  امریکی سفیر کے درمیان ملاقات اسلام آباد میں ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے مستقبل کی حکومت سازی سمیت انتخابی عمل پر بات کی ۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ  پیپلز پارٹی اور سفارتی ذرائع نے اس  ملاقات کی تصدیق کی ہے۔