مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، المسیرہ ٹی وی چینل کے نمائندے نے یمن کے مغربی علاقے الحدیدہ پر امریکہ اور برطانیہ کے نئے حملوں کی خبر دی ہے۔
واضح رہے کہ جارح امریکی برطانوی اتحاد نے ایک بار پھر یمن پر حملوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 3 حملے بقیم کے علاقے میں کیے گئے جب کہ ایک حملہ صعدہ شہر کے مشرق میں کیا گیا۔ اس کے علاوہ ساحلی صوبے حدیدہ پر 11 حملوں کی اطلاع ہے۔
اس حوالے سے الجزیرہ نے خبر دی ہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے ایک بیان شائع کرتے ہوئے یمن پر صبح سویرے فضائی جارحیت کی تصدیق کی ہے۔