مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ غزہ شہر کے مختلف حصوں میں فلسطینی مزاحمتی فورسز اور قابض صیہونی عناصر کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ادھر القسام بریگیڈ نے صہیونی فوج کے ایک جاسوس ڈرون کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے جو خان یونس کے مغرب میں معلومات اکٹھا کر رہا تھا۔
قدس بریگیڈ نے بھی صیہونی فوجیوں کے ٹھکانوں اور ایمونیش ڈپو کو نشانہ بنانے کی اطلاع دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خان یونس شہر میں بھی جھڑپیں جاری ہیں اور اس دوران قابض اسرائیلی فوج رہائشی علاقوں پر بمباری کر رہی ہے۔