ایران کی قومی فٹ بال ٹیم نے قطر میں جاری ایشیا کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں اپنے اہم میچ میں جاپان کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کی قومی فٹ بال ٹیم نے آج دوحہ کے خلیفہ اسٹیڈیم میں جاپان کی قومی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔ اس طرح ایرانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

آج کے میچ میں ایرانی کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔