مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس سال کی نمائش کی سب سے اہم خصوصیت نالج بیسڈ کمپنیوں اور پروڈکشن کی سپلائی چین کو مکمل کرنے والے ملکی پروڈکشن کو پیش کرنا تھا۔
اس نمائش میں توانائی، تیل اور پیٹروکیمیکل کی صنعت، موٹر گاڑیوں کی صنعت، معدنیات اور معدنیاتی اور دھاتوں کی صنعت، مواصلات، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیٹلائٹ کے پروڈکشن، غذائی اشیاء اور زرعی پیداوار، میڈیکل آلات، دستکاری کی صنعت، فضائی، سمندری، ریلوے اور زمینی نقل و حمل، ہاؤسنگ اور گھریلو ساز و سامان کے میدانوں میں نالج بیسڈ کمپنیوں نے اپنی تازہ ترین مصنوعات کو پیش کیا تھا۔
تیل کے کنووں کی کھدائی کی صنعت، پیٹروکیمیکل کی صنعت اور کیمیائی صنعت میں کام آنے والے ساز و سامان کی ڈیزائننگ اور تیاری میں نالج بیسڈ کمپنیوں کی توانائیاں بھی اس نمائش کا ایک حصہ تھیں۔
بجلی اور بجلی گھروں کے میدان میں سرگرم نالج بیسڈ کمپنیوں نے بھی اس نمائش میں اپنی مصنوعات اور توانائیوں کا مظاہرہ کیا تھا۔
اس نمائش میں اسی طرح الیکٹرانک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں، ان کے چارجروں اور زیادہ مائلیج والے گاڑی کے انجنوں کو بھی پیش کیا گیا تھا۔
بڑی صنعتی کمپنیوں کو نالج بیسڈ بنانے کے سلسلے میں تیار کیے جانے والے پروگراموں اور اسی طرح نالج بیسڈ کمپنیوں کی سرگرمیوں کی بھی اس نمائش کے مختلف شعبوں میں تشریح کی گئی۔
اسٹیل انڈسٹری اور اس میدان میں نالج بیسڈ کمپنیوں کی صلاحیتوں اور اسی طرح تانبے جیسی معدنیاتی صنعتوں میں ان کی صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی اس نمائش کا ایک حصہ تھا۔