اس ملاقات میں کرمان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے پر ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کو تعزیت و تسلیت پیش کی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے وفاق ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ اور بزرگ عالم دین حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے ایرانی سفارتخانہ میں ایرانی سفیر سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں کرمان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے پر ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کو تعزیت و تسلیت پیش کی گئی۔

اس ملاقات میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سینئر نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی، علامہ ڈاکٹر محمد نقوی سمیت دیگر علمائے کرام موجود تھے۔