مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی فوج نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ غزہ کے شمال میں فلسطینی تنظیموں کے ساتھ تصادم میں 31 سالہ لیفٹنینٹ کرنل روی یوشا مردخاوی ہلاک ہوگیا ہے۔
صہیونی فوجی ذرائع کے مطابق غزہ پر زمینی حملہ شروع کرنے کے بعد اب تک 176 صہیونی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جن میں اعلی رینک کے افسران اور سپاہی شامل ہیں جبکہ طوفان الاقصی کے بعد ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 511 ہوگئی ہے۔
صہیونی فوج کی روایت رہی ہے کہ ہمیشہ جنگوں اور جھڑپوں میں اپنی فوج کو ہونے والے نقصانات کی خبریں سینسر کرتی ہے لہذا اصل نقصانات سے بیرونی دنیا کو بے خبر رکھتی ہے۔
غزہ اور غرب اردن میں مجاہدین کے حملوں کے تناظر میں دیکھا جائے تو صہیونی فوج کو ہونے والے نقصانات اس سے کہیں زیادہ ہے۔
آزاد ذرائع کے مطابق ہفتے کے دن غزہ کے مختلف مقامات پر جھڑپوں کے دوران مقاومتی جوانوں نے 9 صہیونی فوجیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔