داعش کے ترجمان نے آڈیو ٹیپ میں کرمان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بعض ذرائع کی جانب سے کرمان میں دہشت گردانہ حملوں میں داعش کے ملوث ہونے کا دعوی کیا گیا تھا تاہم داعش کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والی آڈیو میں اس کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا گیا ہے۔

آڈیو میں صہیونی حکومت کے خلاف غزہ میں مقاومت پر تاکید کی گئی ہے دوسری طرف مقاومتی تنظیموں کو بھی مسترد کیا گیا ہے۔

داعش اپنے اہلکاروں کو امریکہ اور یورپ سمیت ہر جگہ کفار کے خلاف جہاد کرنے کا حکم دیا اور فوج اور عوام کے درمیان کوئی فرق کرنے نہ رکھیں جس طرح غزہ میں سویلین کو نشانہ بنایا جارہا ہے