سیستان و بلوچستان کے پولیس سربراہ نے راسک کے پولیس اسٹیشن پر دہشت گردانہ حملے کے حوالے سے کہا کہ اس شہر میں مکمل سیکورٹی برقرار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سیستان و بلوچستان کے پولیس کمانڈر سردار جلیان نے کہا کہ گزشتہ رات راسک شہر میں پولیس سنٹر پر چند دہشت گردوں نے حملہ کیا لیکن ہمارے ساتھیوں کی بہادرانہ کارروائی کے نتیجے میں ان میں سے کچھ ہلاک اور کچھ زخمی ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ راسک شہر میں مکمل سیکورٹی قائم ہے اور ہم دہشت گردوں کو خبردار کرتے ہیں کہ ہم اس طرح کے غیر دانشمندانہ اقدامات کا جواب دیں گے۔