مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں صہیونی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 17 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اشرف القدرہ نے کہا کہ صہیونی دہشت فورسز غزہ میں کسی پر رحم نہیں کررہی ہیں۔ کمال عدوان زچہ بچہ سینٹر پر حملے کے دوران صہیونیوں نے حاملہ عورتوں پر براہ راست فائرنگ کی۔
انہوں نے کہا کہ طبی مرکز پر حملے کے نتیجے میں طبی عملے کے دو افراد شہید ہوگئے۔
اشرف القدرہ نے مزید کہا کہ صہیونی فورسز سکولوں پر حملے کررہی ہیں۔ اب تک کئی سکولوں پر حملوں میں متعدد زخمی ہونے کی وجہ سے امداد کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
گذشتہ گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں پر حملے سے کئی خاندان مکمل ختم ہوگئے ہیں۔
اشرف القدرہ نے مزید کہا کہ غزہ میں ہسپتالوں میں سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ عالمی برادری سے ہم اپیل کرتے ہیں طبی مراکز پر صہیونی حملوں کے خلاف فوری ایکشن لے۔