مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ قابض رجیم کے فوجی ہیلی کاپٹر نے غلطی سے اس عمارت کو نشانہ بنایا جہاں صیہونی فوجی تعینات تھے۔
رپورٹ کے مطابق اس عمارت پر صیہونی فوجی ہیلی کاپٹر کے حملے کے دوران ایک فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسرائیلی فورسز نے فلسطینی فورسز کے خلاف اپاچی ہیلی کاپٹر سے فضائی مدد کی درخواست کی۔
ادھر الجزیرہ نے بھی صہیونی میڈیا کے حوالے سے خبر دی ہے کہ گزشتہ دنوں اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں پر ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے میزائل حملے میں ایک فوجی ہلاک ہو گیا تھا۔
یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ صیہونی حکومت نے غلطی سے اپنے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہو بلکہ اس سے قبل اس رجیم کے آئرن ڈوم (میزائل ڈیفنس) سسٹم نے غلطی سے تل ابیب پر ہی میزائل داغ دیا تھا۔