مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ یورپی ملک ڈنمارک میں قرآن کریم کی مسلسل توہین کے واقعات رونما ہونے کے بعد ملکی پارلیمنٹ نے توہین آمیز واقعات کو روکنے کے لئے قانون پاس کیا ہے۔
پارلیمنٹ کے منظور کردہ قانون کے مطابق قرآن مجید کی توہین منع ہے اور آج کے بعد توہین آمیز واقعات کو قانونی طور پر روکا جائے گا۔
یاد رہے کہ یورپ میں آزادی اظہار بیان کے نام پر قرآن کریم کی شان میں گستاخی کے کئی واقعات پیش آئے ہیں۔ ان واقعات کے بعد ڈنمارک عالمی مخصوصا اسلامی ممالک کے دباو کا سامنا تھا جنہوں نے سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو محدود کیا تھا۔