مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی مبصر نے نتن یاہو انتطامیہ کی جانب سے غزہ کے گرد سیکورٹی حصار کھینچنے کا منصوبہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں بھی یہ تجریہ کیا جاچکا ہے جس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے۔ لبنان کی سرحد پر باڑ لگانے کے بعد اس کے اہداف حاصل نہیں ہوئے تھے۔
روزنامہ ہارٹز کے تجزیہ کار زوری بارئیل نے مزید کہا ہے کہ حفاظتی باڑ لگانے کے بعد بھی حزب اللہ کی کاروائیاں نہیں رکی تھیں۔
دوسری جانب صہیونی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ صہیونی فورسز دن رات حماس کے رہنماوں کے تعاقب میں ہیں۔ یحیی السنوار سمیت تمام رہنماوں کو ختم کرنا ہمارا ہدف ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی فوج کئی مرتبہ اعلان کرچکی ہے کہ حماس کے رہنماوں کو ختم کرنا اس کی اولین ترجیح ہے تاہم اب تک کے حملوں میں فلسطینی خواتین اور بچوں کو ہی نشانہ بنایا گیا ہے۔