بھارتی ریاست گجرات میں اتوار سے شروع ہونے والی بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے اور ژالہ باری سے کم از کم 24 افراد کی موت ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست گجرات میں اتوار سے شروع ہونے والی بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے اور ژالہ باری سے کم از کم 24 افراد کی موت ہوگئی۔

اس کے علاوہ مغربی ریاست گجرات میں خراب موسم نے کئی مکانات کو نقصان پہنچایا جبکہ کئی مویشی بھی ہلاک ہوگئے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق موسم سرما کے دوران گجرات میں طوفان غیر معمولی ہیں، یہی وجہ ہے کہ شدید بارش نے اس سال بھی بہت سے لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔