ڈاکٹر عارف علوی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتا ہوں، انسانی تاریخ میں کبھی بھی اتنا ظلم نہیں دیکھا، فلسطینیوں کیلئے خوراک، ادویات کی تمام سہولیات منقطع کر دی گئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطینیوں پر ظلم و ستم کی تمام حدیں پار کر دیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتا ہوں، انسانی تاریخ میں کبھی بھی اتنا ظلم نہیں دیکھا، فلسطینیوں کیلئے خوراک، ادویات کی تمام سہولیات منقطع کر دی گئیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عالمی برادری اسرائیل کے فلسطین پر ظلم و ستم روکنے میں ناکام رہی، اقوام متحدہ اسرائیلی کارروائیاں روکنے کے لئے فوراً اجلاس بلائے۔